ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پڈوبیدرے : ہیج ماڑی کی قومی شاہراہ پر ٹینکر کی اسکوٹر سے ٹکر : اسکوٹر سوارہلاک

پڈوبیدرے : ہیج ماڑی کی قومی شاہراہ پر ٹینکر کی اسکوٹر سے ٹکر : اسکوٹر سوارہلاک

Sat, 15 Sep 2018 21:24:13    S.O. News Service

پڈوبیدرے:15/ستمبر(ایس اؤ نیوز) اُڈپی ضلع کی سرحد کے قریب ہیج ماڑی ٹول گیٹ قومی شاہراہ 66پر ٹینکر ، اسکوٹر کو ٹکر دینے کے نتیجے میں  اسکوٹر سوار جائے وقوع ہی ہلاک ہونے کا واقعہ سنیچر کی شام پیش آیا ہے۔

مہلوک کی شناخت نیجارو کے جئے راج (55) بتائی گئی ہے۔ ٹینکر ڈرائیور بنگلورو کے مکین موہن راج زخمی ہواہے۔ پولس سے ملی جانکاری کے مطابق نیو منگلورو بندرگاہ سے پام آئیل لے کر چلنے والی ٹینکر ائییپا نگر گراس کے قریب پہنچا تو قومی شاہراہ پر ٹینکر ڈرائیور توازن کھوکر ڈیوائیڈر کو  پھلانگ کر ملکی گاؤں کی طرف جانےو الی  اسکوٹر کو ٹکر دی ۔ جس کے نتیجے میں اسکوٹر ، ٹینکر میں پھنس گئی تو اسکوٹر سوار شدید زخمی ہوکر وہیں دم توڑنے کی بات کہی جارہی ہے۔

hejjmadi_tankcer_accident-2.jpg

موصولہ اطلاع کے مطابق ٹینکر پام آئیل لے کر شری رنگا پٹن جارہی تھی ۔ سری رنگا پٹن جانے کے لئے پڈوبیدرے ، کدرے مکھ ، شرنگیری ہوتے ہوئے جانا تھا، مقامی لوگوں کا  کہنا ہے کہ ٹینکر ڈرائیور کے توازن کھونے سے حادثہ ہواہوگا۔ مہلوک جئے راج اس سے قبل بیرون ملک روزگار میں تھا۔ اس کے بعد گاؤں لوٹ کر چھوٹی سی ملازمت کرنےکی بات کہی جارہی ہے۔ مہلوک کے پسماندگان میں بیوی ، دوبیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ پڈوبیدرے پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: